Lori TalesCreate your own story
All poems

Urdu poems

ایک پہاڑ اور گلہری

Ek Pahar aur Gilehri — Allama Iqbal

علامہ محمد اقبال

Poem time!

Listen along — each word lights up as it's read.

ایک پہاڑ اور گلہری, page 1

کوئی پہاڑ یہ کہتا تھا اک گلہری سے تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے

ذرا سی چیز ہے اس پر غرور! کیا کہنا! یہ عقل اور یہ سمجھ یہ شعور! کیا کہنا!

خدا کی شان ہے نا چیز چیز بن بیٹھیں! جو بے شعور ہوں یوں با تمیز بن بیٹھیں!

1
ایک پہاڑ اور گلہری, page 2

تری بساط ہے کیا میری شان کے آگے زمیں ہے پست مری آن بان کے آگے

جو بات مجھ میں ہے تجھ کو وہ ہے نصیب کہاں بھلا پہاڑ کہاں جانور غریب کہاں!

کہا یہ سن کے گلہری نے منہ سنبھال ذرا یہ کچی باتیں ہیں دل سے انہیں نکال ذرا!

2
ایک پہاڑ اور گلہری, page 3

جو میں بڑی نہیں تیری طرح تو کیا پروا! نہیں ہے تو بھی تو آخر مری طرح چھوٹا

ہر ایک چیز سے پیدا خدا کی قدرت ہے کوئی بڑا کوئی چھوٹا یہ اس کی حکمت ہے

بڑا جہان میں تجھ کو بنا دیا اس نے مجھے درخت پہ چڑھنا سکھا دیا اس نے

3
ایک پہاڑ اور گلہری, page 4

قدم اٹھانے کی طاقت نہیں ذرا تجھ میں نری بڑائی ہے! خوبی ہے اور کیا تجھ میں

جو تو بڑا ہے تو مجھ سا ہنر دکھا مجھ کو یہ چھالیا ہی ذرا توڑ کر دکھا مجھ کو

نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں

4

The End

Text from Bang-e-Dara (1924), via Rekhta (public domain). Pictures made for Lori Tales. Nature sounds: Joseph Sardin — BigSoundBank.com (CC0).

Now make one starring your child!

Pick a hero, a magical world and an idea.

Create your own story

More urdu poems