Lori TalesCreate your own story
All poems

Urdu poems

بارش کا پہلا قطرہ

Barish ka Pehla Qatra — Ismail Merathi

اسماعیل میرٹھی

Poem time!

Listen along — each word lights up as it's read.

بارش کا پہلا قطرہ, page 1

گھنگھور گھٹا تلی کھڑی تھی پر بوند ابھی نہیں پڑی تھی

ہر قطرہ کے دل میں تھا یہ خطرہ ناچیز ہوں میں غریب قطرہ

تر مجھ سے کسی کا لب نہ ہوگا میں اور کی گوں نہ آپ جوگا

1
بارش کا پہلا قطرہ, page 2

کیا کھیت کی میں بجھاؤں گا پیاس اپنا ہی کروں گا ستیاناس

خالی ہاتھوں سے کیا سخاوت پھیکی باتوں میں کیا حلاوت

کس برتے پہ میں کروں دلیری میں کون ہوں کیا بساط میری

2
بارش کا پہلا قطرہ, page 3

ہر قطرہ کے دل میں تھا یہی غم سرگوشیاں ہو رہی تھیں باہم

کھچڑی سی گھٹا میں پک رہی تھی کچھ کچھ بجلی چمک رہی تھی

اک قطرہ کہ تھا بڑا دلاور ہمت کے محیط کا شناور

3
بارش کا پہلا قطرہ, page 4

فیاض و جواد و نیک نیت بھڑکی اس کی رگ حمیت

بولا للکار کر کہ آؤ! میرے پیچھے قدم بڑھاؤ

کر گزرو جو ہو سکے کچھ احسان ڈالو مردہ زمین میں جان

4
بارش کا پہلا قطرہ, page 5

یارو! یہ ہچر مچر کہاں تک اپنی سی کرو بنے جہاں تک

مل کر جو کرو گے جاں فشانی میدان پہ پھیر دوگے پانی

کہتا ہوں یہ سب سے برملا میں آتے ہو تو آؤ لو چلا میں

5
بارش کا پہلا قطرہ, page 6

یہ کہہ کے وہ ہو گیا روانہ ''دشوار ہے جی پہ کھیل جانا''

ہر چند کہ تھا وہ بے بضاعت کی اس نے مگر بڑی شجاعت

دیکھی جرأت جو اس سکھی کی دو چار نے اور پیروی کی

6
بارش کا پہلا قطرہ, page 7

پھر ایک کے بعد ایک لپکا قطرہ قطرہ زمیں پہ ٹپکا

آخر قطروں کا بندھ گیا تار بارش لگی ہونے موسلا دھار

پانی پانی ہوا بیاباں سیراب ہوئے چمن خیاباں

7
بارش کا پہلا قطرہ, page 8

تھی قحط سے پائمال خلقت اس مینہ سے ہوئی نہال خلقت

جرأت قطرہ کی کر گئی کام باقی ہے جہاں میں آج تک نام

اے صاحبو! قوم کی خبر لو قطروں کا سا اتفاق کر لو

8
بارش کا پہلا قطرہ, page 9

قطروں ہی سے ہوگی نہر جاری چل نکلیں گی کشتیاں تمہاری

9

The End

Text from Kulliyat-e-Ismail, via Rekhta (public domain). Pictures made for Lori Tales. Nature sounds: Joseph Sardin — BigSoundBank.com (CC0).

Now make one starring your child!

Pick a hero, a magical world and an idea.

Create your own story

More urdu poems