Lori TalesCreate your own story
All poems

Urdu poems

ایک گائے اور بکری

Ek Gaye aur Bakri — Allama Iqbal

علامہ محمد اقبال

Poem time!

Listen along — each word lights up as it's read.

ایک گائے اور بکری, page 1

اک چراگہ ہری بھری تھی کہیں تھی سراپا بہار جس کی زمیں

کیا سماں اس بہار کا ہو بیاں ہر طرف صاف ندیاں تھیں رواں

تھے اناروں کے بے شمار درخت اور پیپل کے سایہ دار درخت

1
ایک گائے اور بکری, page 2

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آتی تھیں طائروں کی صدائیں آتی تھیں

کسی ندی کے پاس اک بکری چرتے چرتے کہیں سے آ نکلی

جب ٹھہر کر ادھر ادھر دیکھا پاس اک گائے کو کھڑے پایا

2
ایک گائے اور بکری, page 3

پہلے جھک کر اسے سلام کیا پھر سلیقے سے یوں کلام کیا

کیوں بڑی بی مزاج کیسے ہیں گائے بولی کہ خیر اچھے ہیں

کٹ رہی ہے بری بھلی اپنی ہے مصیبت میں زندگی اپنی

3
ایک گائے اور بکری, page 4

جان پر آ بنی ہے کیا کہیے اپنی قسمت بری ہے کیا کہیے

دیکھتی ہوں خدا کی شان کو میں رو رہی ہوں بروں کی جان کو میں

زور چلتا نہیں غریبوں کا پیش آیا لکھا نصیبوں کا

4
ایک گائے اور بکری, page 5

آدمی سے کوئی بھلا نہ کرے اس سے پالا پڑے خدا نہ کرے

دودھ کم دوں تو بڑبڑاتا ہے ہوں جو دبلی تو بیچ کھاتا ہے

ہتھکنڈوں سے غلام کرتا ہے کن فریبوں سے رام کرتا ہے

5
ایک گائے اور بکری, page 6

اس کے بچوں کو پالتی ہوں میں دودھ سے جان ڈالتی ہوں میں

بدلے نیکی کے یہ برائی ہے میرے اللہ تری دہائی ہے

سن کے بکری یہ ماجرا سارا بولی ایسا گلہ نہیں اچھا

6
ایک گائے اور بکری, page 7

بات سچی ہے بے مزہ لگتی میں کہوں گی مگر خدا لگتی

یہ چراگہ یہ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا یہ ہری گھاس اور یہ سایہ

ایسی خوشیاں ہمیں نصیب کہاں یہ کہاں بے زباں غریب کہاں

7
ایک گائے اور بکری, page 8

یہ مزے آدمی کے دم سے ہیں لطف سارے اسی کے دم سے ہیں

اس کے دم سے ہے اپنی آبادی قید ہم کو بھلی کہ آزادی

سو طرح کا بنوں میں ہے کھٹکا واں کی گزران سے بچائے خدا

8
ایک گائے اور بکری, page 9

ہم پہ احسان ہے بڑا اس کا ہم کو زیبا نہیں گلہ اس کا

قدر آرام کی اگر سمجھو آدمی کا کبھی گلہ نہ کرو

گائے سن کر یہ بات شرمائی آدمی کے گلے سے پچھتائی

9
ایک گائے اور بکری, page 10

دل میں پرکھا بھلا برا اس نے اور کچھ سوچ کر کہا اس نے

یوں تو چھوٹی ہے ذات بکری کی دل کو لگتی ہے بات بکری کی

10

The End

Text from Bang-e-Dara (1924), via Rekhta (public domain). Pictures made for Lori Tales. Nature sounds: Joseph Sardin — BigSoundBank.com (CC0).

Now make one starring your child!

Pick a hero, a magical world and an idea.

Create your own story

More urdu poems