Lori TalesCreate your own story
All poems

Urdu poems

ہماری گائے

Hamari Gaye — Ismail Merathi

اسماعیل میرٹھی

Poem time!

Listen along — each word lights up as it's read.

ہماری گائے, page 1

رب کا شکر ادا کر بھائی جس نے ہماری گائے بنائی

اس مالک کو کیوں نہ پکاریں جس نے پلائیں دودھ کی دھاریں

خاک کو اس نے سبزہ بنایا سبزے کو پھر گائے نے کھایا

1
ہماری گائے, page 2

کل جو گھاس چری تھی بن میں دودھ بنی اب گائے کے تھن میں

سبحان اللہ دودھ ہے کیسا تازہ گرم سفید اور میٹھا

دودھ میں بھیگی روٹی میری اس کے کرم نے بخشی سیری

2
ہماری گائے, page 3

دودھ دہی اور میٹھا مسکا دے نہ خدا تو کس کے بس کا

گائے کو دی کیا اچھی صورت خوبی کی ہے گویا مورت

دانہ دنکا بھوسی چوکر کھا لیتی ہے سب خوش ہو کر

3
ہماری گائے, page 4

کھا کر تنکے اور ٹھیٹھرے دودھ ہے دیتی شام سویرے

کیا ہی غریب اور کیسی پیاری صبح ہوئی جنگل کو سدھاری

سبزے سے میدان ہرا ہے جھیل میں پانی صاف بھرا ہے

4
ہماری گائے, page 5

پانی موجیں مار رہا ہے چرواہا چمکار رہا ہے

پانی پی کر چارا چر کر شام کو آئی اپنے گھر پر

دوری میں جو دن ہے کاٹا بچے کو کس پیار سے چاٹا

5
ہماری گائے, page 6

گائے ہمارے حق میں ہے نعمت دودھ ہے دیتی کھا کے بنسپت

بچھڑے اس کے بیل بنائے جو کھیتی کے کام میں آئے

رب کی حمد و ثنا کر بھائی جس نے ایسی گائے بنائی

6

The End

Text from Kulliyat-e-Ismail, via Rekhta (public domain). Pictures made for Lori Tales. Nature sounds: Joseph Sardin — BigSoundBank.com (CC0).

Now make one starring your child!

Pick a hero, a magical world and an idea.

Create your own story

More urdu poems